پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سیاسی تعلقات میں تعطل برقرار ہے لیکن سفارتی رابطے جاری ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے جمعرات کو ہفتہ وار نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا  کہ دو طرفہ سیاسی تعلقات پر نظر ثانی کا پارلیمانی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی مستقبل کے پاک امریکہ تعاون کی سمت واضح ہو سکے گی۔