تقریباتِ آزادی کے سلسلہ میں دانشوروں کے مابین مکالمے کی خصوصی نشست ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں نظریہ پاکستان کونسل کے ماہانہ فکری وادبی پروگرام نقطہ نظر کے تحت منعقد ہوئی ۔موجودہ حالات میں آزادئ اظہار کے تقاضے\" کے فکر انگیز موضوع پر منعقدہ اس نشست کی صدارت معروف دانشور، سیکرٹری کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن فریدا للہ خان نے کی ۔کونسل کے نمائندہ انجم خلیق نے ادارے کا اجمالی تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ نقطۂ نظر کے تحت دانشوروں کو تبادلہ خیال کیلئے ایک مثبت اور تعمیری پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔