OVERSEAS PAKISTANIS

تحریک انصاف یونان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

ایتھنز (اعجاز راء)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ یونان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کا پروگرام مکہ ہوٹل میں منعقد کیاگیا۔جس کی صدارت صدارت صدر تحریک انصاف یونان راجہ آصف کیانی نے کی تقریب کی نقابت کے فرائض طارق کنجاہی نے سرانجام دیے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کی سعادت حافظ محمد یعقوب نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول کی سعادت حافظ محمد حماد نے حاصل کی اس کے بعد قومی ترانہ ہوا ڈاکٹرعرفان الحق نے سپاس نامہ دیا جس کے بعد مقرین نے جن میں ملک ضیاءاللہ،حافط نور جمال ،شہباز احمد،اعجاز احمد راء،راجہ جہانگیر،ممتاز بھٹی،حیدر سیال،قاری محمد اکرم زاہد،راجہ اسلم جرال،ندیم بٹ۔متوسط علی شاہد،الحاج بش

ہزار پاکستانیوں کو فارن ایکسچینج ترسیلات زر کارڈ جاری90

اسلام آباد (اے پی پی) سمندر پار پاکستانیز بارے قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ 70 لاکھ اوورسیز پاکستانیز میں 90 ہزار پاکستانیوں کو فارن ایکسچینج ترسیلات زر کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں رکن قومی اسمبلی میر احمد علی خان مگسی کی زیر قیادت ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سیکٹر ایف الیون ٹو اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی قائم کرے گی جہاں سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم دی جائے گی۔ او پی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ مختلف ممالک میں سات کمرشل اتاشیوں کی تقرری کی ضرورت ہے جن کی منظوری اعلیٰ حکام نے دی ہے۔ کمیٹی نے برطرف کئے

ڈالر 100روپے کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ اور سٹیٹ بنک کی مشترکہ کوششوں سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں پانچ فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور بالاخر انٹر بنک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 100روپے کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا اور امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 99.90روپے ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی شرح میں بھی نمایاں کمی ہو ئی۔یورو کی قیمت فروخت 137.75روپے،برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 165.35روپے،یو اے ای درہم کی قیمت 27.30روپے،سعودی ریال کی قیمت 26.65روپ

بیجنگ میں مقیم پاکستانیوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی عدم فراہمی سیکرٹری خارجہ کو پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔ 5 مارچ (اے پی پی) سپریم کورٹ نے بیجنگ میں مقیم پاکستانیوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی عدم فراہمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سیکرٹری خارجہ کو پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی ہے بدھ کو چیف جسٹس تصدق حُسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی اس موقع پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر مشین ریڈ ایبل نوید خان ترین عدالت کے روبرو پیش ہوئے چیف جسٹس کے استفسار پر پراجیکٹ ڈائریکٹرنوید خان نے عدالت کوبتایاکہ کہ بیجنگ کے سفارت خانے میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ کے اجراء کیلئے سسٹم ا

Ambassador Javed Malik apprises PM of economic, trade diplomacy efforts

ISLAMABAD: Prime Minister’s Special Envoy, Ambassador Javed Malik called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at the Prime Minister’s House During the meeting Ambassador Javed Malik apprised the prime minister on the economic and trade diplomacy efforts being undertaken by him since his appointment, and highlighted the initiatives to build positive goodwill about Pakistan as well as encouraging trade and investment into Pakistan.

بارسلونا سب وے پر بم لگانے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی حکومت پاکستان جھوٹے مقدمات کی تحقیقات کروائے، پریس کانفرنس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپین سے ڈی پورٹ کئے جانے والے پاکستانیوں نے کہا ہے کہ سپین کی حکومت نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کے تحت بلاتحقیق ہمیں جیلوں میں رکھا اور سزا پوری ہونے پر ملک بدر کر دیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سپین کی حکومت از سر نو ان کے مقدمات کا جائزہ لے اور انہیں مکمل انصاف مہیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ان متاثرہ پاکستانیوں نے اپنے لیگل کنسلٹنٹ جان خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد قومی میڈیا کو تمام تر حقائق سے آگاہ کرنا اور انصاف کے حصول کیلئے میڈیا کی مدد حاصل کرنا ہے۔ ان پاکستانیوں نے حکومت پاکستان

نانا جی کی فاتحہ حلوائی کی دوکان پر۔سویڈن میں سفیر ،اور کمرشل کونصلر کے گھروں کا کرایہ (چھ سے تیرہ لاکھ روپے) ماہانہ ۔کمرشل کونصلرعائشہ مخدوم پر ماہانہ بیس لاکھ خرچ کارکردگی زیروَ َ

سٹاک ہوم( عارف کسانہ )) سویڈن میں پاکستانی سفارت خانہ اپنے دفتری ماحول کی وجہ سے خبروں میں ہے جس کی وجہ خود سفارت خانہ کے اعلٰی حکام ہیں۔ معاملات اس قدر سنگین اور پوائنٹ اور نو ریٹرن تک چلے گئے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو اس ناگفتہ بہ صورت حال کا نوٹس لینا پڑا اور انہوں نے اپنے پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی کو صورت حال کی بہتری کے اسلام آباد سے سٹاک ہوم بھیجا لیکن ان کا آنا بھی بے سود ہوا اور وہ سویڈن کا دورہ کرکے واپس خالی ہاتھ لوٹ گئے۔

سویڈن کے پاکستانی سفارت خانہ میں مسائل۔ سفیر سجاد کامران اور کمرشل قونصلر عائشہ مخدوم کے مابین تنازعہ ۔عملہ میں سے وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کے خلاف شکایت

سٹاک ہوم(عارف کسانہ) موجودہ حکومت وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے اور اُن کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ملک کو دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ اور دوسرے کئی اہم مسائل درپیش ہیں لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا ظہار وزیر اعظم پاکستان کے پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم میں پاکستانی کمیونیٹی سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے سویڈن میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل گہری ہمدردی سے سُنے اور اُن کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے10 جنوری سے17 فروری 2014 ء تک 252 درخواستیں 49 کو نمٹا دیا گیا 203 پر پراسیس جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس سیل سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس سیل سپریم کورٹ خالد رانا ٹیپو نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے10 جنوری سے17 فروری 2014 ء تک 252 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 49 کو نمٹا دیا گیا جبکہ203 پر پراسیس جاری ہے۔ ہیومن رائٹس سیل کوئٹہ ڈیکلیریشن 2006 اور ججز ڈائریکٹر آف ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس آف پیس ہونے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تحت کام کررہا ہے ۔اسکے اپنے کوئی رولز نہیں ہیں ۔سٹاف کی کمی ہے ۔انٹرنیٹ پر ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کا سا فٹ ویئر ابھی نہیں بنا سکے ہیں۔

کینیڈین پاکستانیوں نے کچھ کیا نہ شرجیل میمن ہاتھ آرہے ہیں۔ کینسرکا مریض ننھا رافع دونوں طرف سے بے یارو مدد گاررہ گیا

اسلام آباد( محمد تزئین اختر) حیدرآباد کا ننھا چھ سالہ عبدالر افع کینسر کے علاج کے لئے کراچی کے پرائیویٹ ہسپتال میں ایک ماہ سے زیر علاج ہے مگر جن لوگوں کی امید پر اس کے والدین غریب والدین اسے حیدر آباد سے کراچی لے کر گئے تھے وہ لوگ امداد کے وعدے کرکے بھاگ گئے ہیں اورننھا رافع ہسپتال کے بستر پر راہ دیکھ رہاہے کہ کب مدد آئے گی اور کب اس کا علاج شروع ہو گا۔

Pages

Subscribe to RSS - OVERSEAS PAKISTANIS