اسلام آباد۔پیپلزپارٹی جرمنی کے چیف آرگنائزرسیدواصف حسین بخاری نے کہاہے کہ تمام بحرانوں اورچیلنجوں کے باوجود وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جس سے نہ صرف ملک میں سیاسی استحکام آئے گا بلکہ جمہوریت بھی مضبوط ہو گی اوریہی پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔گزشتہ روزایک تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے سیدواصف حسین بخاری نے کہاکہ صدرآصف علی زرداری نے درست کہاکہ انہوں نے خودکوجمہوریت چلانے کااہل ثابت کردیا ہے اورجمہوریت برداشت کانام ہے۔انہوں نے کہاکہ صدرکی فہم وفراست ہی تھی کہ انہوں نے دہشتگردی،بدامنی،خراب معیشت،سیاسی مخالفتوں اورآئے روزحکومت جانے کی افواہ سازفیکٹریوں کامقابلہ کیااورملک