OVERSEAS PAKISTANIS

غیر ملکی مشنز میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی سہولت نومبر 2015 تک۔ سر کا ری پاسپورٹ رکھنے والوں کے کوائف طلب۔ گرل فرینڈز اور پراپرٹی ڈیلروں کو جاری کیے گئے

اسلام آباد- سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور میں انکشاف کیا گیا ہے ماضی میں 902 غیر ملکیوں کو پاسپورٹس جاری کیے گئے تھے انھیں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے پشاور کی عدالت عالیہ نے 7726پاسپورٹس کے حامل افراد کو غیر ملکی قرار دیا تھا وہ بھی بلیک لسٹ کر دیے گئے کمیٹی بلیو ( سر کا ری) پاسپورٹ رکھنے والوں کی تفصیلات ایک ہفتہ میں طلب کرلیں۔اضافی پاسپورٹس افسران و عملے کا ڈیٹا بھی مانگ لیا گیا ۔داخلہ کے وزیر اور وزیرمملکت سمیت اعلیٰ حکام کی اجلا س میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔

او پی ایف سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود میں سرگرم عمل ہے۔ او پی ایف حکام

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے ہر شعبہ زندگی بشمول تعلیم وصحت ہاؤسنگ اور دیگر شعبہ جات میں معاونت اور فلاح وبہبود میں دن رات سرگرم عمل ہے ۔او پی ایف حکام نے منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال4 سو مستحق خاندانوں میں ایک لاکھ50 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے6 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے جس میں سے 76 خاندانوں کو ایک کروڑ14 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔

تارکین وطن کی سہولت کیلئے دنیا بھر میں ریڈایبل پاسپورٹ مشین لگانے کا حکم

اسلام آباد ( آن لائن )سپریم کورٹ نے پا کستا نی تارکین وطن کی سہولت کیلئے دنیا بھر کے ممالک میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ مشین لگانے کا حکم دیتے ہوئے وزارت خارجہ سے پندرہ روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے ،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کو پاسپورٹ کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے جہاں مشین ریڈایبل پاسپورٹ نہیں ہے یا عملہ نہیں ہے وہاں اس کے انتظامات کئے جائیں اب اس طرح کی شکایات دوبارہ نہیں آنی چاہیے جبکہ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ریڈایبل پاسپورٹ کے حوالے سے مشینیں تو بجھوا رہی ہے مگر عملہ نہ ہونے کی وجہ سے سارا کام غیر فعال ہے ۔

ملائشیا میں تارکین وطن کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے قونصلر ہال کا جلد افتتاح ہوگا

کوالا لمپور( پ ر) ملائشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنرسید حسن رضا نے کہا ہے کہ ملائشیا حکومت تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے بہترین کردار ادا کررہی ہے، پاکستانی ملائشیا کو دوسرا گھر سمجھتے ہیں، تارکین وطن مشن کے ساتھ تعاون کریں یقین دلاتے ہیں کہ انہیں تمام سہولیات فراہم کریں گے،پاکستان میں مضبوط جمہوریت کی بدولت اور وزیراعظم نواز شریف کے بہترین اقدامات سے بیرون ممالک پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، سماجی انصاف کو عام کرنے اور ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ملائشیا میں تارکین وطن کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے قونصلر ہال کا جلد افتتاح ہوگا

Pages

Subscribe to RSS - OVERSEAS PAKISTANIS