پاکستان اور امریکہ کےتعلقات عشروں  کی نچلی  ترین سطح پرپہنچ چکے ہیں۔  اور  اِس بگاڑ  کا مداوا  کرنے کے لیے ممکنہ متبادل ساجھے دارکے طور پر  پاکستان نے چین اور ایران سے رابطےبڑھانے کی ضرورت پر زور دیا  ہے۔ تاہم ، جیسا کہ’ وائس آف امریکہ‘ کے ولیم آئدی نے واشنگٹن میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک پاکستان کے لیے کتنا بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں، اِس بارے میں تجزیہ کار وں کو  تحفظات  ہیں۔