’’ڈاکٹر‘‘ہارون کی اہلیہ ’’ڈاکٹر‘‘طاہرہ کی ڈگری بھی مشکوک کئی مہینوں سے کامسیٹس سے تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر امریکہ میں شوہر کے ساتھ مقیم

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اسلام آباد(تزئین اختر /نمائندہ خصوصی )نقل شدہ پی ایچ ڈی ڈگری کی بنیاد پر این ٹی ایس سے برطرف ہونے والے سابق چیئرمین ’’ڈاکٹر‘‘ہارون کی اہلیہ ’’ڈاکٹر‘‘طاہرہ ہارون کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کی ڈگری بھی مشکوک ہے۔

علاوہ ازیں یہ انکشا ف بھی ہوا ہے کہ محترمہ اپنے میاں صاحب کی برطرفی کے بعد امریکہ فرار ہونے کے ساتھ ہی خود بھی امریکہ روانہ ہوچکی ہیں اور گزشتہ کئی مہینوں سے کامسیٹس سے تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر امریکہ میں شوہر کے ساتھ مقیم ہیں۔

یاد رہے کہ   17ستمبر2015ء کوڈاکٹر ہارون کی 70فیصد سے زائد نقل شدہ ڈگری کی خبر شائع کی تھی ۔اس وقت وہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے چیئرمین کے طور پر

دوسروں کی ڈگریاں اور اہلیت چیک کررہے تھے۔علاوہ ازیں انہوں نے این ٹی ایس میں اپنے بھیتجے بھانجوں کو بھی غلط طور پر بھرتی کررکھا تھا۔

ڈگری نقل شدہ ہونے کے بارے میں خبریں سامنے آنے پر اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق ہونے کے بعد دباؤ بڑھا تو اس وقت کے ریکٹر کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ان ساؤتھ ایشیاء (کامسیٹس) ڈاکٹر جنید زیدی نے ان کو سیٹ چھوڑ کر امریکہ فرار ہونے کی سہولت فراہم کردی۔

 یہ خبر14جنوری2017ء کو شائع کی ۔

اب معلوم ہو اہے کہ ان کی اہلیہ ’’ڈاکٹر‘‘طاہرہ ہارون کی پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی مشکوک ہے ۔علاوہ ازیں وہ کامسیٹس سے چھٹی لے کر اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ جاچکی ہیں اور اب تک وہیں مقیم ہیں ۔

دلچسپ امریہ ہے کہ امریکہ میں بیٹھ کر کامسیٹس سے مسلسل تنخواہ بھی وصول کررہی ہیں۔

ان حقائق سے یہ تاثر تقویت پاجاتا ہے کہ دونو ں میاں بیوی کو ڈاکٹر جنید زیدی کی کھلی حمایت حاصل ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ہارون کی ڈگری نقل شدہ نکلنے کے باوجود کامسیٹس نے ان کیخلاف دھوکہ دہی کی کارروائی کی نہ پورے دورمیں وصول شدہ تنخواہوں ودیگر مراعات کی واپسی کا کوئی اہتمام کیا۔ڈاکٹر جنید زیدی کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے منسٹر انچارج (وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی )رانا تنویر حسین کے ساتھ بہت اچھے مراسم ہیں اور حال ہی میں دونوں نے اکٹھے غیر ملکی دورہ بھی کیا ہے