کتاب میلہ ،کشور ناہید کی نظم پر نامعلوم شخض ناراض ، شاعرہ کوگالیاں

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اسلام آباد(تزئین اختر/نمائندہ خصوصی)آکسفرڈ کتاب میلے میں نامعلوم شخص نے معروف لکھاری کشور ناہید کو بھری بزم میں برا بھلا کہنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کشور ناہید میلے کے ایک مرکزی سیشن میں اپنی نظم سنارہی تھیں جس میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے سعودی عرب کے مجوزہ فوجی اتحاد کی قیادت سنبھالنے اور( بقول ان کے ) پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کی غلامی کرنے کا ذکر تھا ۔

نظم کا مفہوم یہ تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی غلامی کررہا ہے اور فوجی اتحاد کی قیادت سنبھالنا غلط اقدام ہے۔اس پر شرکاء میں موجود ایک نامعلوم شخص نے ان کو برا بھلا کہنا شروع کردیا ۔اس کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کی ملک کیلئے بڑی خدمات ہیں ۔

اس شخص نے گالم گلوچ کی تو شرکاء میں سے کچھ معززین نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرایا اور گالیاں دینے والے شخص کو ہال سے رخصت کردیا۔

اس کے بعد مجمعے نے کشور ناہید سے فرمائش کردی کہ یہ نظم دوبارہ سنائی جائے۔موقع پر موجود ذرائع کے مطابق کشو ر ناہید نے اس نظم پر داد بھی وصول کی

16 april 2017۔