کامران اکمل کے لاٹھی چارج اسلام آباد کی شامت ، دھرنے کا غصہ سیٹڈیم میں خوب نکالا

Founder Editor Tazeen Akhtar..
رپورٹ ؛اصغرعلی مبارک سے 
اسلام آباد راولپنڈی کے سنگم پر دنیاۓ کرکٹ کا ایک خوبصورت گراونڈ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم ھے جہاں پر ان دنوں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیگ مرحلے میں  لاهو ر ریجن(وائٹس) کی ٹیم نے اسلام  آباد ریجن کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ریکارڈ بک پر آفیشل سکورر عدنان فاروق نے سنہری حروف سےامر کر دیا اس میچ کو مدتوں یاد رکھا جاۓ گا میچ شروع ھونے سے قبل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں دھرنے کے شرکا کی سپلائی لائن کاٹنے کے لئے گلشن دادن کے مقام پر پولیس نے ھلکا لاٹھی چارچ کرنے کی کوشش کی ،پولیس نے کھانے کی دیگیں قبضہ میں لے لیں ابھی اس لاٹھی چارج کی باز گشت جاری تھی کہ کامران اکمل کے لاٹھی چارج سے  اسلام آباد کے بالروں  کی ایسی  شامت آئ کہ سردی میں بھی پسینے چھوٹ گۓ ، کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر دینے والے دھرنے کا غصہ سیٹڈیم میں کامران اکمل نے خوب نکالا،کامران اکمل نے ٹورنا منٹ کی چوتھی سنچری سکور کی،
انہوں نے 71گیندوں پر14چوکوں اور 12چھکوں کی مدد سےناٹ  آوٹ 150رنز کی جارحانہ اور شاندار اننگ کھیلی جبکہ سلیمان بٹ نے 49گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 55رنز بنائے،اسلام آباد ریجن کے محمد عرفان نے 4اوورز میں 48رنز،عادل امین نے 4اوورز میں44رنز،راحت علی نے 4اوورز میں 40رنز،عمر گل نے 4اوورز میں 39رنز اور رضاحسن نے 4اوورز میں 38رنز دیئے اور پانچوں باولر کوئی  وکٹ حاصل کر سکے ،اسلام آباد کے ناا هل انتظامیہ کی جھلک ٹیم میں بھی دیکھنے کو ملی کپتان شان مسعود مار کھانے والے بالروں کو تبدیل کرنے سے گریزاں نظر آے اور چھٹا بالر استعمال کرنے کی زحمت گوارہ نہ کی   پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کے لیگ میچز کے14ویں اور آخری روزکھیلے جانیوالے پہلے اور مجموعی طور پرستائیسویں میچ میں لاهو ر ریجن(وائٹس) کی ٹیم نے اسلام ریجن کی ٹیم کو109رنزسے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس 14ویں روز   لاهو ر ریجن(وائٹس) اوراسلام آباریجن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیاجس  میں اسلام آباد ریجن کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاهو ر ریجن(وائٹس) کی ٹیم کوبیٹنگ کی دعوت دی، ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا۔ لاهو ر ریجن(وائٹس) کی ٹیم نے مقررہ 20اوورزمیں بغیر کسی نقصان کے 209رنز بنائے ،جواب میں اسلام آبادریجن کی ٹیم18.4 اوورز میں صرف100 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور109 رنز سے میچ ہارنے کے علاوہ سیمی فائنلز کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئی،اسلام آباد ریجن کے رضا حسن نے19اور شان مسعود نے 17رنز بنائے، لاهو ر ریجن (وائٹس) کی طرف سے آصف علی اور بلال آصف نے بالترتیب 27اور34رنز کے عوض3،3،وہاب ریاض نے 07رنز کے عوض دو جبکہ عامر یامین اور احسان عادل نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔ لاهو ر ریجن(وائٹس)کے کامران اکمل کو ان کی شاندار سنچری پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔کامران اکمل12 بلند و بالاچھکوں 14چوکوں کے ساتھ شاندار150 ناٹ آوٹ۔382 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بن گئے۔ایک اننگز میں زیادہ رنز، چھکے اور لمبی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔لاہور وائٹس نے اسلام آباد کو جیتنے کے لیے 210 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔کامران اکمل نے چھکوں کی برسات سے  کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔
کامران اکمل نے سلمان بٹ سے ساتھ مل کراوپننگ وکٹ کا  209 رنز کی پارٹنرشپ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔اس سے قبل سب سے بڑی اننگز کا عالمی ریکارڈ 207 تھا۔کامران اکمل12چھکوں اور 14چوکوں کے ساتھ شاندار150 رنزناٹ آوٹ بنائے۔کسی ایک ٹی ٹونٹی اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی رنز کا قومی ریکارڈ بھی کامران اکمل کے نام درج ھوچکا ھے  ،کامران اکمل نے ٹی ٹونٹی اننگز  سب سے زیادہ12چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ، 382 رنز کے ساتھ کامران اکمل اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بھی بن گئے۔ٹورنامنٹ کا ہائی سکور میچ لاہور وائٹس نے اسلام آباد کو جیتنے کے لیے 210 رنز کا ٹارگٹ دے دیاجو  حاصل نہ کیا جا سکا  ،ٹی ٹونٹی کر کٹ کپ  ،سموگ کی وجہ سے فیصل آباد سے راولپنڈی شفٹ کیا جانے والے  بر ائیٹو پینٹس کول اینڈ کول نیشنل ٹی ٹونٹی کر کٹ کپ2017.18  اٹھارہ روزہ دھرنے کے نرغے میں بھی  پی سی بی کی انتھک کاوشوں سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم می ںآ ب و تاب سے جاری ھے  نیشنل ٹی ٹونٹی کر کٹ کپ میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں  شان مقصود265رنزکے ساتھ دوسرے راولپنڈی کے عمر امین 256رنز کے  ساتھ تیسرے  خرم منظور 246چوتھے ،صھب مقصود239پانچویں نمبر  پر ہیں جبکہ لاہور وائیٹس کے عمید آصف باولنگ میں 11وکٹوں کے ساتھ سر فہرست رہے ہیں۔
لاہور وائیٹس کے وکٹ کیپر عدنان اکمل آٹھ کیچ اور کراچی کے رومان رئیس چھ کیچز کے ساتھ ٹاپ کیچر رہے ہیں۔ ابتدائی مر حلہ میں ہر ٹیم نے اب تک چار چار میچ کھیلے ہیں جبکہ پوائینٹس ٹیبل پر لاہور پہلے لاہور دوسرے فیصل آباد تیسرے ۔ کراچی چوتھے۔ فاٹا پانچویں ۔ اسلام آباد چھٹے۔پشاور ساتویں اور راولپنڈی آٹھویں نمبر پر میزبان راولپنڈی کی ٹیم ہے۔ٹورنامنت کے چار میچز بارش کی نظر ہوئے۔ ٹورنامنٹ میں شریک سب سے بزرگ کھلاڑی پشاور کے رفعت اللہ اور سب سے کم عمر اسلام آباد کے وکٹ کیپر روحیل نظیر ہیں جنکی عمر 17سال ہے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک کی  سینچریاں  فاٹا کے مختار احمد نے 49 گیندوں پر 14چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے بنائی ہے۔ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم دو مرتبہ کم سکور پر آوٹ ہوئی پہلی بار پشاور کے خلاف 116بناسکی، جبکہ دوسری بار گزشتہ روز لاہور بلیو کے خلاف 118رنز پر آوٹ ہونے کے بعد میچ سات وکٹ سے ہار گئی۔ ٹورنامنٹ کا ہائی سکور میچ فاٹا اور کراچی کے مابین رہا جس میں فاٹا نے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں فاٹا کی ٹیم نے 219جبکہ کراچی کی ٹیم نے 200رنز بنائے یوں اس میچ میں مجموعی طور پر 419رنز بنے۔ٹورنامنٹ میں کامران اکمل نے ایک سنچری ناٹ  اوٹ چار نصف سینچریاں سکور کیں جو اس وقت تک سب سے زیادہ نصف سینچریاں ہیں۔
ٹورنامنٹ میں تین سینچریاں سکور ہوئیں۔ اور ان تینوں سینچریوں کی سکورنگ آفیشل سکورر عدنان فاروق تھے جنکی کاوشوں سے یہ کارکر دگی  ریکارڈ بک کا حصہ بنی ۔پی سی بی کی جانب سے پہلی مرتبہ آن لائن سکورنگ مرتب کرنے کی ذمہ داری سلمان اظہر نے ادا کر رھے جنکو پی سی بی کے میڈیا کے شکیل خان اور ذیشان بھٹی کی پیشہ ورانہ خدمات حاصل ھیں ،میڈیا کو ھر پریکٹس سیشن ،میچ سکور ،ٹاس ،فوٹیج ،سکور کارڈ ،اعداد و شمار ،تصویریں اور ریکارڈ بروقت واٹس آیپ ،ای میلز سے بھی جاری کی جاتی ھیں میڈیا سنٹر میں وائی فائی ،انٹرنیٹ ،پرنٹرز ،ٹیلی فون کی سہولیات میسر ھیں  ۔نیشنل ٹی ٹونٹی کر کٹ کپ  ٹورنامنٹ میں سب سے کم مارجن میں فتح لاہور بلیو نے لاہور وائیٹس کے خلاف ایک رنز سے حاصل کی،اور میچ جیتا۔ ٹورنامنٹ میں سب سے بڑی فتح لاہور وائیٹس نے فاٹا کے خلاف 41رنز سے حاصل کی۔ٹورنامنت میں اب تک مجموعی طور پر 43نصف سینچریاں اور تین سینچریاں بنی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کسی ایک فاسٹ باولر کی بہترین انفرادی کار کردگی لاہور کے باولر عمید آصف کی رہی انہوں نے پشاور کے خلاف 26رنز دے کر چار وکتیں اپنے نام کیں۔ ٹورنامنٹ کے بہترین سپنت پشاور کے کاشف بھٹی رہے جنہوں نے مجموعی طور پت نو وکٹیں اپنے نام کیں۔ٹورنامنٹ میں شریک جو کھلاڑی ا یونٹ چھوڑ کر بی پی ایل میں شرکت کے لئے ڈھاکہ چلے گئے ان میں شعیب ملک۔محمد عرفان۔حسن علی۔فخرزمان۔باب​ر اعظم۔اُسامہ میر شامل تھے،،