ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ایمبیسیڈر ایٹ لارج منتخب ہونے پرنیشنل پریس کلب میں تقریب کا انعقاد

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اسلام آباد اقوام متحدہ کے ذیلی ادرارہ انٹرنیشنل ہومن رائٹس کمیشن فیڈریشن کی جانب سے سابقہ فاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ایمبیسیڈر ایٹ لارج منتخب ہونے پرنیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی خدما ت کے نتیجے میں آئی ایچ آر سی ایف کے لئے منتخب ہونا پاکستانی عوام کے لئے خوش آئند ہیں مظلوم عوام کی آواز اٹھانا ، لوگوں کو ایجوکیٹ کرنا، اگاہی مہم، صاف پانی کی فراہمی جیسے مسائل پر اپنا کلیدی کردار ادا کریں گی،

منگل کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میرا مشن انسانیت کی خدمت کر نا ہیں،عام عوام کی حقوق کیلئے جنگ جاری رکھوں گی، انٹرنیشنل ہومن رائٹس کمیشن فیڈریشن کے لئے نومنتخب چیئر مین جاوید نے کہا کہ 41سال باہر گزر ایں،لیکن کسی ملک کے شہر یت حاصل کرنے کے لئے درخواست نہیں کی، اپنے وطن سے بے حد محب اور لگن ہے، ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، جن میں سب سے اہم تعلیم اور صحت ہے، عورتوں کے مسائل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عورتوں کے مسائل کو حل کرنے پر خاص توجہ دی جائے گی،

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انٹرنیشنل ہومن رائٹس کمیشن فیڈریشن کی جانب سے ایمبیسیڈر ایٹ لارج منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی مٹی نے ہمیں شناخت دی ، اس کا قرض خدمت کی شکل میں اتارنا ہے،جذبہ نیک اور سچا ہو تو فنڈز کی ضرورت نہیں ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے، عوام کی بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے آئند ہ الیکشن لڑونگی ، الیکشن کے دوران فوکس میر ا حلقہ ہوگا، ملک کے ساتھ مخلص لو گ ہی مشکلات کو سمجھ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں، مجھے جس منصب کے لئے منتخب کیا گیا ،اس کو پوری ذمہ داری سے نبھانے کی بھر پور کوشش کررونگی۔

تقریب سے ڈاکٹر راحیلہ ایمبیسیڈر ایٹ لارج آزاد جموں کشمیر ،ناہید اقبال،نجیب صادق نائب صدورنے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں، ملک سے صنفی اور مذہبی امتیازکو ختم ہوناچاہئے۔