پنجاب میں بیوروکریسی کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اسلام آباد (تزئین اختر)پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑکردیا ، ڈپٹی کمشنروں اور ڈی پی اوز اور ڈی آئی جیزکے بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے

ڈپٹی کمشنرلاہورکیپٹن(ر)انوارالحق کاتبادلہ کردیاگیا ،صالحہ سعیدکوڈپٹی کمشنرلاہورتعینات کردیاگیا، ڈی سی حافظ آبادعدنان ارشداولکھ کوایڈیشنل سیکرٹری ہوم لگادیاگیا نویدشہزادمرزاکوڈپٹی کمشنرحافظ آبادتعینات کردیاگیا محمدسہیل خواجہ کوڈپٹی کمشنرجہلم لگادیاگیا عمران قریشی کوڈائریکٹرلاہوررنگ روڈاتھارٹی لگادیاگیا عشرت اللہ خان نیازی کوڈپٹی کمشنراٹک تعینات کردیاگیا

ڈپٹی کمشنرمیانوالی زاہداقبال اعوان کوٹرانسفرکردیاگیا شعیب جدون کوڈپٹی کمشنرمیانوالی لگادیاگیا غلام صغیرشاہدکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن لگادیاگیا کیپٹن(ر)عبدالستارکوڈپٹی کمشنرچکوال تعینات کردیاگیا مظفرخان کوڈپٹی کمشنرسرگودھاسے تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن لگادیاگیا سلوت سعیدکوڈپٹی کمشنرسرگودھالگادیاگیا ندیم عباس بھنگوکوایڈیشنل سیکرٹری ریونیوبورڈلگادیاگیا محمدارشدمنظورکوڈپٹی کمشنرخوشاب لگادیاگیا محمدزمان وٹوکوڈی سی ساہیوال سے تبدیل کرکیایڈیشنل کمشنرفیصل آبادلگادیاگیا سردارسیف اللہ ڈوگرکوڈپٹی کمشنرساہیوال تعینات کردیاگیا

ڈی سی لودھراں ثاقب علی عتیل ایڈیشنل کمشنرفیصل آبادتعینات راؤامتیازاحمدکوڈپٹی کمشنرلودھراں تعینات کردیاگیا ڈی سی بہاولپورایوب خان کوایڈیشنل سیکرٹری یوتھ افیئرلگادیاگیا شوذب سعیدکوڈپٹی کمشنربہاولپورلگادیاگیا قیصرسلیم کوڈی سی مظفرگڑھ سے تبدیل کردیاگیا ڈاکٹراحتشام انورکوڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ لگادیاگیا بابربشیرکوڈپٹی کمشنرلیہ تعینات کردیاگیا ڈی سی راجن پوراللہ دتہ وڑائچ ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات محمدالطاف بلوچ کوڈپٹی کمشنرراجن پورلگادیاگیا

ڈپٹی کمشنرچکوال کوڈپٹی سیکرٹری انرجی تعینات کردیاگیا امان انورقدوائی کوڈپٹی کمشنرچنیوٹ لگادیاگیا محمدوحیداصغرکوڈپٹی کمشنرنارووال لگادیاگیا رضوان نذیرکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ فوڈتعینات کردیاگیا صاحبزادی نسیمہ عمرکوڈپٹی کمشنراوکاڑہ لگادیاگیا مریم خان کوڈپٹی کمشنرقصورلگادیاگیا احمدکمال مان کوڈپٹی کمشنرپاکپتن لگادیاگیا۔



اس کے علاوہ متعدد اضلاع کے پولیس سربراہان کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ممتاز احمد کو سرگودھا سے تبدیل کرکے ڈی پی او میانوالی لگادیا گیا ہے جبکہ وہاں سے سید قرار حسین کو تبدیل کرکے سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا ہے۔عبادت نثار کو ڈی پی او چینیوٹ سے تبدیل کرکے ڈی پی او خوشاب اور سید حسنین حیدر کو ڈی پی او خوشاب سے سنٹرل پولیس آفس تبدیل کردیا گیا۔عرفان طارق تقرری کے منتظر کو ڈی پی او بھکر لگادیا گیا ہے جبکہ وہاں سے خرم شکور کو تبدیل کرکے سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا ہے۔کیپٹن محمد علی ضیاء کو ایس پی اسپیشل برانچ گوجرانوالہ سے تبدیل کرکے ڈی پی او ساہیوال مقرر کردیا گیا ہے۔

ساجد کیانی تقرری کے منتظر کو ڈی پی او حافظ آباد اور وہاں سے سیف اللہ خان کو سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا۔صادق علی کو ایس پی سپیشل برانچ سرگودھا سے تبدیل کرکے ڈی پی او ٹوبہ ٹیگ سنگھ اور وہاں سے ذوالفقار احمد کو سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا ۔محمد انور کھیتران اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکورٹی سی پی او پنجاب لاہور کو ڈی پی او چینیوٹ لگادیا گیا ہے ۔اطہر اسماعیل امجد کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک پنجاب لاہور سے تبدیل کرکے ڈی پی او اوکاڑہ اور وہاں سے ذیشان اصغر کو سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا۔محمد معصوم کو ایڈیشنل ایس پی موبائل لاہور سے تبدیل کرکے ڈی پی او خانیوال اور وہاں سے فیصل مختار کو سنٹرل پولیس آفس بھیج

دیا گیا۔

ملک جمیل ظفر ایس ایس پی /آر او ،سی ٹی ڈی راولپنڈی کو ڈی پی او لودھراں جبکہ وہاں سے عثمان اعجاز باجوہ کو سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا۔محمد عاطف اکرام ایس پی سروے اسپیشل برانچ لاہور کو ڈی پی او وہاڑی اور وہاں سے احمد ناصر عزیز ورگ کو سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا۔عاطف نذیر ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور کو ڈی پی او ڈی جی خان اور وہاں سے عمران یعقوب کو سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا۔عمران کشور تقرری کے منتظر کو ڈی پی او مظفر گڑھ اور وہاں سے فیصل شہزاد کو سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا ہے۔

ہارون رشید خان تقرری کے منتظر کو ڈی پی او راجن پور اور وہاں سے رب نواز کو سنٹرل پولیس آفس ،رانا طاہر رحمان خان کو ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی لاہور سے ڈی پی او لیہ اور وہاں سے ظاہر نوا ز کو سنٹرل پولیس آفس ،جہانزیب نذیر خان تقرری کے منتظر کو ڈی پی او شیخوپورہ اور وہاں سے سردار غیاث گل خان کو سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا ہے۔محمد شہزاد آصف خان کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب لاہور سے تبدیل کرکے ڈی پی او قصور منتظر مہدی ڈی پی او قصور کو سنٹرل پولیس آفس ،نجیب الرحمن بگوی کو ڈی پی او نارروال ،محمد کاشف اسلم ڈی پی او نارروال کو سنٹرل پولیس آفس ،امیر تیمور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کو ڈی پی او بہاولپور اور محمد اقبال ڈی پی او بہاولپور کو سنٹرل پولیس آفس بھیج دیا گیا ۔



اسی طرح ڈی آئی جی سطح کے تبدیل ہونے والے افسروں میں شاہد حنیف آر پی او گوجرانوالہ کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب ایلیٹ پولیس فورس لگادیا گیا ہے۔کنور محمد شاہ رخ آر پی او ملتان کو کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری مقرر کیا گیا ہے۔بی اے ناصر سی سی پی او لاہور کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی پنجاب لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ سی پی او پنجاب لگادیا گیا ہے۔ذوالفقار حمید ڈی آئی جی آئی ٹی پنجاب کو سی سی پی او لاہور مقرر کردیا گیا ہے۔محمد وقاص نذیر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی آپریشن کیپیٹل سٹی ڈسٹرکٹ لاہور شہزاد اکبر کی جگہ مقرر کردیا گیا ہے۔

طارق عباس قریشی ڈی آئی جی پولیس ویلفیئر سی پی او پنجاب کو آر پی او گوجرانوالہ مقرر کردیا گیا ہے۔سہیل حبیب تاجک آر پی او شیخوپورہ کو تبدیل کرکے آر پی او بہاولپور رانا فیصل ڈی آئی جی کی جگہ لگادیا گیا ہے۔سید خرم علی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو تبدیل کرکے آر پی او سرگودھا اور وہاں سے سلطان چوہدری کو تبدیل کردیا گیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب کو آر پی او شیخوپورہ مقررکردیا گیا ہے۔مرزا فرحان بیگ ڈی آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب کو کمانڈنٹ ٹریننگ پولیس کالج چوہنگ لاہور مقررکرکے وہاں سے محمد طارق چوہان کو تبدیل کردیا گیا ہے۔وسیم احمد خان ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب لاہور کو آر پی او ملتان مقرر کردیا گیا ہے۔

کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منجھ ڈی آئی جی آپریشن سی پی او پنجاب کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سی پی او پنجاب لگاکر اسٹیبلشمنٹ ون کا اضافی چارج بھی دیا گیاہے جبکہ وہاں سے محمد ادریس احمد کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب فرحان بیگ کی جگہ لگادیا گیا ہے۔سلطان احمد چوہدری آر پی او سرگودھا کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب لگادیا گیا ہے۔ڈاکٹر انعام وحید خان ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری لاہور کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور مقرر کردیا گیا ہے۔کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا آر پی او بہاولپور کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی سی پی او پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔