James M Dorsey...
Pakistanintheworld
Founder Editor Tazeen Akhtar
وفاقی سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیراکو پاکستان ٹیلی وژن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہےگزشتہ روز پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پی ٹی وی پہنچنے پر ادارے کے اعلی افسران اور سی بی اے یونین کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر نے چیئرمین عطا الحق قاسمی سے بھی ملاقات کی اور ادارے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔احمد نواز سکھیرا حکومت پاکستان کے مختلف انتظامی عہدوں پر کلیدی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔سی بی اے یونین کے نمائندوں نے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ادارے کی ترقی کے لیے کارکنان ایم ڈی کی رہنمائی میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی وژن کے طور پر ان کی تعیناتی کو مختلف حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید کی جار رہی ہے کہ قومی ادارے کو بحران سے نکالنے کے لیے وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔