میاں نواز شریف کیخلاف پٹیشنر خاتون میں نہیں ،کوئی اور ہے،آمنہ ملک

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما آمنہ ملک نے کہا ہے کہ ان کے لیڈر میاں نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک پٹیشنر کا نام آمنہ ملک سامنے آرہا ہے جن سے میرا یا پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔یہ آمنہ ملک کوئی اور خاتون ہے ۔اذکار سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ ملک نے کہا کہ اس کیس میں مجھ سے ملتا جلتا نام سامنے آنے پر بعض جاننے والوں نے مجھے فون کیے جس پر میں نے ان کو بھی کلیئر کردیا ہے اور میڈیا وپریس بھی نوٹ کرلیں کہ وہ آمنہ ملک میں نہیں ہوں۔ہمارا گھرانہ شروع سے میاں نواز شریف کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈروں پر مقدمے بنتے رہتے ہیں ۔میاں نواز شریف کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ان پر بھی مقدمے چل رہے ہیں مگر یہ مقدمے عوام کے دلوں سے ان کی محبت نہیں نکال سکتے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ ان کو کس طرح انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر جلد ہی وہ سرخروہوکر دوبارہ عوام کی خدمت میں مصروف ہوجائیں گے