مسلم لیگ ناروے کی نیٹو کے نومنتخب سیکرٹری جنرل کو مبارکباد، پاک نیٹو تعاون میں تیزی متوقع ہے۔ چوہدری رزاق

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اوسلو / اسلام آباد: مسلم لیگ ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے ناروے کے سابق وزیراعظم جینز سٹولٹن برگ کو نیٹو کے تیرویں سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں نیٹو کا کردار صرف سیکیورٹی معاملات تک ہی محدود نہیں بلکہ اٹھائیس ممبر ممالک پر مشتمل علاقائی تعاون کیلئے بھی اہم ترین ہے۔ چوہدری رزاق نے نومنتخب سیکرٹری جنرل کے نام پیغام میں اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک ناروے دوستانہ تعلقات کے تناظر میں نیٹو اور پاکستان کا تعاون میں مزید تیزی دیکھنے میں آئے گی،مزید براں، بین الاقوامی تعلقات عامہ میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ نہایت معنی خیز ہے کہ پہلی مرتبہ سیکرٹری جنرل بننے کا اعزازروس کے ساتھ بارڈر لگنے والے کسی مغربی ملک کو حاصل ہوا ہے۔

 

 (8اکتوبر2014ء)