مسلم لیگ (ق)ناروے کا سفارتی تاریخ کے المناک ترین حادثے پراظہارِ افسوس، تین روزہ سوگ کا اعلان

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اوسلو /اسلام آباد (8مئی2015ء): پاکستان مسلم لیگ (ق)ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے پاکستان کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ناروے اور فلپائین کے سفراء کرام کی ناگہانی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کو سفارتی تاریخ کا المناک ترین حادثہ قرار دیا ہے، جمعے کے روز جاری کردہ بیان میں صدرچوہدری رزاق، جنرل سیکرٹری شیخ ریاض احمد، محمد صدیق اور دیگر عہدے داران نے آنجہانی نارویجین سفیر لیف ایچ لارسن کی پاک ناروے قریبی تعلقات کے تناظر میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا، چوہدری رزاق کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہوجانے والے سفراء کرام کے لواحقین اور زخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حادثے میں پائلٹ سمیت دیگر ممالک کے سفراء کرام کی بیگمات اور دیگر سفارتی عملے کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔