مردہ مرغیوں کا ٹرک پکڑا گیا، 500کلو مردہ مرغی برآمد

Founder Editor Tazeen Akhtar..

لاہور10مارچ :۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی سربراہی میں کاروائیا ں کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن ایمپوریئم مال کے قریب مردہ مرغیوں سے بھری ایک گاڑی (LET-1860)کوپولیس کی مدد سے قبضے میں لے کر تقریبا157مردہ مرغیاں تلف کرنے کے لیے پیمکو کے حوالے کر کے میٹ انسپیکٹرکی مدد سے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کروا دی گئی ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کو متعلقہ پولٹری فارم تلاش کر کے اس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ مردہ گوشت پکڑنے میں مدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے 50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ۔ جوہر ٹاؤن میں واقع حافظ ملک شاپ کو کھانے پینے کی اشیاء پر مکھیوں کی بھرمار، ٹوٹے فرش،فرش پر پانی جمع ہونے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت،دودھ کو سٹور کرنے کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کرنے، جگہ جگہ مکڑی کے جالوں کی موجودگی،کھلے کوڑا دانوں اور صفائی کے ناقص حالات جبکہ گڑھی شاہو میں خان بھائی ریسٹورنٹ کو کیچن میں فالتو سامان کی موجودگی، کیچن صفائی کے انتہائی ناقص حالات، خراب ٹماٹر استعمال کرنے، گندے فریزرز، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر فوری طور پر سیل کر دیا۔

مغل پورہ چوک میں محمدی برگر پوائنٹ کو 2500روپے ،شادمان مارکیٹ میں بغدادی ریسٹورنٹ کو 8ہزار روپے،ساندہ میں پاک شیریں سویٹس کو5ہزار، فتح شیر روڈ پر پشاوری نان شاپ کو2ہزار روپے،نونیریا پل پر پیلس سویٹس کو 14ہزار روپے جرمانہ ،نونیریاپل پر پشاوری نان شاپ کو 1500روپے ،رفیق ملک شاپ کو 3ہزار ، گوال منڈی میں شاہی پکوڑیاں شاپ کو 8ہزار روپے ، مغل پورہ میں المکہ سٹور کو5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اکبر روڈ پر بٹ سویٹس اینڈ بیکرز کو4ہزار روپے جرمانہ اور بہتری لانے کے احکامات جاری کیے گیے۔