فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، راولپنڈی فوڈ سٹریٹ میں واشنگ پاؤڈر سے برتن دھونے پر دو ہوٹل سیل

Founder Editor Tazeen Akhtar..
 
 راولپنڈی 11 مارچ: ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران زائد المیعاد اشیاء کے استعمال پر فریسکو سویٹس کا پروڈیکشن یونٹ سیل کردیا اور شہر میں گٹگا سپلائی کرنے والے کراچی پان شاپ کا ویئر ہاؤس سیل کرکے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا - ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالا مین مینگل نے واشنگ پاؤڈور برتین دھونے پر دو تکہ شاپ کو سیل کردیا -
 
ڈی جی نور الامین مینگل نے بہترین صفائی پر قصر شیرین کو پانچ ہزار انعام بھی دیا اور کہاکہ فوڈ ایکٹ پر عملدرآمد کرنے والو ں کے لئے انعامات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے صرف سزائیں ہیں -
تفصیلات کے مطابقپنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے کلیام موڑ، چک بیلی روڈ روات،سٹیڈیم روڈ، ڈبل روڈ،  بہاترہ روڈ، سسکتھ روڈ، مین مری روڈ، اڈیالہ چراہ روڈ صادق آباد،، جی، ٹی روڈ مندرہ گجر
 
خان،رحمان آباد،شاھین ٹاؤن گنگال، پنجار روڈ، بہاتر روڈ  ٹیکسلا،کمرشل مارکیٹ اور کلر سیداں کا  دورہ کیا۔معائنہ کے دوران  لیوسٹا چیز اینڈ ڈیری اینڈ وحدت پروڈکشن یونٹ اور دی ریفریشمنٹ سنٹرکو کارخانے میں حشرات کی موجودگی،مکڑی کے جالوں،چوہوں کے فضلہ جات، سٹور روم میں نامناسب ذخیرہ،اشےأ خوراک کو نہ ڈھاپنے،کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لئے مناسب انتظام نہ ہونے اور ملازمین کا ذاتی صفائی اور حفظان صحت کا حیال نہ رکھنے کی بنأ پر سیل کر دیا گیا۔
 
اس کے علاوہ کابل بیکرز اینڈ جنرل سٹور کو کارخانے میں گندگی،اشےأ خوراک زمین پر رکھنے اور نہ ڈھاپنے،اور ملازمین کی زاتی صفائی اور جگہ کی صفائی کا حیال نہ رکھنے کی بنأ پر  6000   جرمانہ عائد کیا۔مزیدبرآں کلب کیفے، پیو فریش ملک شاپ، سیالکوٹ فوڈز، عباسی ہوٹل، بسم اللہ نان سنٹر، نیو کوئٹہ اسلامیہ ہوٹل، گجرانوالہ ریسٹورنٹ۔ باباجی ہوٹل، مجید چنے پائے نہاری،آفریدی ہوٹل، مسنی لجپال ہوٹل، گلیات ہزارہ ہوٹل، حمزہ ریسٹورنٹ،کوئٹہ کمرشل کیفے، پلاؤ ریسٹورنٹ،لبیک ریسٹورنٹ،فضل الحق ڈیرہ،بسملہ اللہ ہوٹل، حمزہ کوکنگ اینڈ کیٹرنگ سروس، بسملہ اللہ عباسی ہوٹل، پاک کشمیر ہوٹل، عطأاللہ بیکرز اینڈ جنرل سٹور، ڈرائیور ہوٹل، یاسر بیکرز، اجمیر سویٹس اینڈ بیکرز، کشمیر  جنگل ہوٹل، حمزہ بیکرز اورابراہیم بیکرزکو صفائی کے ناقص انتظامات پر بہتری کے نوٹس کے  نوٹس دئے گئے۔
 
مزید برآں خورشید اینڈ سنزکو ڈی سیل کر دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے پی۔اے۔ایف چوک،ریلوے ورکشاپ روڈ،ڈبل روڈ،سروس روڈشاہی چوک، بہاترہ روڈ، سسکتھ روڈ، مین مری روڈ، مسلم ٹاؤن، سروس روڈشاہی چوک، کہوٹہ، ثمرزار چوک اڈیالہ چراہ روڈ صادق آباد،دھمیالروڈ، پنڈورہ چنگی، جی، ٹی روڈ مندرہ گجر خان، شیر شاہ سوری روڈ ٹیکسلا،ڈھوک کالا خان،کمرشل مارکیٹ اور 8 نمبر چنگی کا  دورہ کیا۔معائنہ کے دوران افضل فوڈز، المعراج ٹریڈرز،نیو عباسی ہوٹل، زم زم ریسٹورنٹ، کنگز کرنچی چکن اور بسلہ اللہ ہوٹل اینڈ نان سنٹر کو کارخانے میں حشرات کی موجودگی، سٹور روم میں نامناسب ذخیرہ،اشےأ خوراک کو نہ ڈھاپنے،کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لئے مناسب انتظام نہ ہونے،سیوریج کے ناقص انتظام اور ملازمین کا ذاتی صفائی اور حفظان صحت کا حیال نہ رکھنے کی بنأ پر بلترتیب 25,000,25000,15000  اورمجموعی طور پر65,000  جرمانہ عائد کیا۔
 
مزیدبرآں باوہ جی ریفریشمنٹ، رانا فوڈز،کیفے نواب یوسف زئی ہوٹل،المدینہ ریفریشمنٹ، سنٹر،خضرت بادشاہ ہوٹل، حق اللہ ریسٹورنٹ، سبحان چکن حلیم گھر،نیو کے۔پی۔کے۔ریسٹورنٹ، ذائقہ ریسٹورنٹ، ماشأ اللہ، کشمیر کیفے،ڈھابہ ہوٹل،الہیکل فوڈ کورٹ،چیزیئیس ریسٹورنٹ، فریش ریسٹورنٹ،نیو تبارک ہوٹل،فریش ویل بیکرز،کراچی نصیب بریانی، شان ریسٹورنٹ،راول فوڈز،گلشن چرغا،مدینہ بیکرز،ماشأ اللہ نان سنٹر، پنڈی ہزاہ ریسٹورنٹ،المدینہ  ریسٹورنٹ،نیو نیاز نان سنٹر،ہوسٹ بیکرز اینڈ ریفریشمنٹ پوائنٹ،ریحان فوڈز پراڈکشن یونٹ، جانی فوڈز، المکہ ہوٹل، لارحمن جنرل سٹور، کراچی سٹوڈنٹ بریانی،ٹاپ ٹیسٹی بار بی کیو،جانی مشتاق فوڈز، نیو فرنٹئیر پنجاب ریسٹورنٹ، عارف فوڈز، ایم عبداللہ جنرل سٹور،رشید سویٹس،کابل ڈرائی فروٹ اینڈ مصالہ جات،سیور فوڈزاور بسملہ اللہ لاہوری ناشتہ سنٹر کو صفائی کے ناقص انتظامات پر بہتری کے نوٹس کے ساتھ فوڈ لائسنس نوٹس دیئے گئے۔