سگریٹ کی فی پیکٹ قیمت میں 25روپے تک کمی

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے سگریٹس پر ٹیکسوں کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے بعد مارکیٹ میں سگریٹ کی فی پیکٹ قیمت میں 25روپے تک کمی واقع ہو گئی تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سگریٹس پر ٹیکسوں میں رد وبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت مقامی تیار کردہ 45 سو روپے تک کی قیمت کے ایک ہزار سگریٹس پر 3745 روپے کسٹمز ڈیوٹی،2925 روپے سے 4500 تک قیمت کے ایک ہزار سگریٹس پر 1670 روپے کسٹمز ڈیوٹی اور2925 روپے سے کم قیمت کے ایک ہزار سگریٹس پر 800 روپے کسٹمز ڈیوٹی عائد کر دی گئی

ایف بی آر کی جانب سے جاری کر دہ ایس آر او کے بعد مارکیٹ میں سگریٹ کی قیمتوں میں فی ڈبی 25روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے کیپسٹن کی فی پیکٹ قیمت 75روپے سے کم ہو کر 50روپے، گولڈ لیف135سے کم ہو کر 130روپے، ورلڈ کپ 47روپے، ورلڈ کپ47روپے ،برسٹن 47.39روپے کمی واقع ہو گئی ہے

واضح رہے کہ ایف بی آر نے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کو روکنے کے لیے سگریٹ پر ٹیکسز میں ردوبدل کی ہے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ممبر پالیسی ایف بی آر نے کہا تھا کہ پاکستان کی عوام کیپسٹن،گولڈ لیف،سمیت دیگراسی قسم کی سگریٹ زیادہ پیتے ہیں سگریٹ کی کمپنیوں نے ٹیکس کم کرنے کی استدعا کی تھی جس کے بعد ٹیکس میں کمی ہو ئی ہے اس سے حکومت کو ریکارڈ تعداد میں ٹیکس وصول ہو گاجبکہ دوسر ی جانب پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے ایف بی آر کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے ۔