سردار تنویر الیاس نے پاکستان میں عین اس وقت اربوں روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی جب سرمایہ کار بھاگ رہے تھے

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت سردار تنویرالیاس خان کو پنجاب کا وزیر خوراک وزراعت اور منصوبہ بندی مقرر کر دیا گیا۔جمعہ کو ان سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے حلف لیا اس طرح پنجاب میں نگران وزراء کی تعداد دس ہو گی۔ سردار تنویر الیاس نے پاکستان میں عین اس وقت جب پاکستان سے سرمایہ کار بھاگ رہے تھے،اربوں روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی

انہوں نے ابتدائی دور میں پنجاب کے چوتھے بڑے شہر راولپنڈی میں ہوٹلنگ کا کاربار رشروع کیاا ور اس صنعت کو ایک نیا انداز دیا ان کا راولپنڈی اسلام آباد میں وسیع کاروبار ہے۔انہوں نے بیرون ملک ہزاروں لوگوں کو اپنے کاروبار میں نوکریا ں دیں وہ راولا کوٹ میں 2 سو بستروں کا ایک عظیم الشان ہسپتال بنا رہے ہیں سردار تنویر الیاس خان راولا کوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے بنیادی تعلیم پنجاب میں حاصل کی اور پھر قانون کی ڈگری اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی سے حاصل کی ان کے پاس صحافت کی بھی ڈگری ہے۔

سردار تنویز الیاس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عرصے میں غیر جانبدار ی کو برقرار رکھتے ہوئے قومی انتخابات کو منعقد کرانے میں وزیر اعلی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کی معاونت کرتے ہوئے ان کی ہدایات پر عملدرآمد کریں گے اور  پنجاب کے عوام کی جو خدمت ہو سکے کریں گے راولپنڈی، اسلام آباد چیمبر آف کامرس، سمال چیمبر آف کامرس اور اسلام آباد کی تاجر تنظیموں نے سردار تنویر الیاس کی بطور نگران وزیر مقرر کیے جانے کو سراہا ہے سردار تنویر الیاس راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے متحرک رکن رہ چکے ہیں۔