سانحہ پشاور پر ناروے کی فضاسوگوار ، ناروے حکومت کا تعزیتی پیغام

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اوسلو /اسلام آباد (21دسمبر2014ء): مسلم لیگ (ق) ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے کہا ہے کہ پشاور میں معصوم بچوں کے ناحق قتل عام کی خبر نے ناروے کی فضا سوگوار کر دی ہے، مذہب و قومیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہردردمند باشندے کا دِل جھنجھوڑکر رکھ دیا ہے، اس ظالمانہ فعل کی مذمت قومی اور عالمی سطع پر ہر طبقہ فکر کی جانب سے مشترکہ طور پر کی جانی ضروری ہے۔

 چوہدری رزاق نے نارویجیئن وزیراعظم ا یرنا سولبرگ اور وزیرِ خارجہ بورگ برینڈی کے سانحہ پشاور کے حوالے سے تعزیتی پیغام کو ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کی دل کی آواز قرار دیا اور شہید بچوں کے لواحقین سے دِلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے معصوم روحوں کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعابھی کی۔

چوہدری رزاق نے بتایا کہ سوگواری کے اس عالم میں لا تعداد شہریوں نے نارویجین دارالحکومت اوسلو سمیت ملک بھر کے دیگر مقامات پر معمول کی ویک اینڈ تقریبات منسوخ کر دی ہیں جبکہ شہداء کی یاد میں قران خوانی اور شمعیں بھی روشن کی گئیں۔