حسینہ معین پر ڈرامہ چو ری کر نے کا مقدمہ - میرالکھاہواڈرامہ اپنے نام سے پی ٹی وی کوفروخت کردیا۔افشاں عباسی

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اسلام آباد(تزئین اختر/نمائندہ خصوصی)معروف ادیبہ شاعرہ افشاں عباسی نے ملک کی نامور ڈرامہ رائٹرحسینہ معین پرالزام لگایاہے کہ انہوں نے میرالکھاہواڈرامہ نام بدل کراپنے نام سے پی ٹی وی کوفروخت کردیا۔افشاں عباسی نے اس پرکراچی کی ایک عدالت میں مقدمہ دائرکردیاہے جس کی مزیدسماعت کل 15جولائی کوہوگی ۔

اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ راولپنڈی اسلام آبادکی معروف شاعرہ ادیبہ ڈرامہ رائٹرافشاں عباسی نے 94-95میں 18قسطوں پرمشتمل ڈرامہ ’’آسرے‘‘تحریرکیاجوپی ٹی وی پرچلانے کے لیے اس وقت کے ممتازپروڈیوسرخواجہ نجم الحسن کے حوالے کیا۔یہی ڈرامہ 2012میں ’’انجانے نگر‘‘کے نام سے پی ٹی وی پرچل گیاجس میں مصنفہ کانام حسینہ معین دیاگیاجبکہ اس کے ایگزیکٹوپروڈیوسرخواجہ نجم الحسن اورپروڈیوسرکراچی کے حسن سومروتھے ۔تحقیق پرمعلوم ہواکہ یہ ڈرامہ حسینہ معین نے حسن سومروکوفروخت کیاہے۔حسن سومرونے کراچی میں میڈیاسٹی کے نام سے پروڈکشن ہاؤس بنارکھاہے۔

حسن سومرونے حسینہ معین کوکچھ پے منٹ کردی مگرجب افشاں عباسی کومعلوم ہوااورانہوں نے حسن سومروسے رابطہ کیاتوحسن سومرونے حسینہ معین کوباقی پے منٹ روک دی۔بعدازاں افشاں عباسی نے دسمبر2016میں کراچی کی ایک عدالت میں مقدمہ دائرکردیاجس میں حسینہ معین کوفریق بنایاگیاہے۔اب تک اس مقدمے کی 5سماعتیں ہوچکی ہیں۔جن میں حاضری کیلئے افشاں عباسی راولپنڈی سے کراچی کاسفرکرتی ہیں لیکن حسینہ معین ایک باربھی حاضرنہیں ہوئیں۔اگرحسینہ معین ایک باربھی حاضرنہیں ہوئیں اوران کاوکیل بھی شروع میں پیش نہیں ہوابعدمیں وسیم اکبرنامی ایک ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔

اس دوران حسن سومرونے افشاں اورحسینہ کی ملاقات کروائی تاکہ معاملہ عدالت سے باہرطے کروایاجاسکے۔مگراس میں حسینہ معین نے اسرارکیاکہ یہ میرالکھاہواڈرامہ ہے ۔افشاں عباسی کاموقف ہے کہ ساراڈرامہ وہی ہے صرف ٹائٹل اورایک دوکرداروں کے نام تبدیل کیے گئے ہیں۔سابقہ جی ایم پی ٹی وی فرخندہ شاہین نے بھی دونوں خواتین کے درمیان معاملہ طے کروانے کی کوشش کی لیکن اس میں بھی ناکامی ہوئی۔افشاں عباسی کاکہناہے کہ جب اس طرح بات نہ بنی توحسینہ معین نے مجھے ڈرانے ،دھمکانے کی کوشش کی اورکہاکہ حسن سومروخطرناک آدمی ہے وہ تم کونقصان پہنچاسکتاہے۔اس کیس کی مزیدسماعت کل ہورہی ہے