ترکش ایئرلائنز کا نابینا مسافروں کیلئے خصوصی سہولیات کا اعلان

Founder Editor Tazeen Akhtar..

استنبول(پی این پی) ترکش ایئرلائنزنے نابینا افراد کے لئے خصوصی بورڈنگ کارڈ اور کاؤنٹرز کا اجرا کر دیا ہے، اس حوالے سے فرم کے ڈائریکٹر جنرل بلال ایکشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معذور مسافروں کے حوالے سے نئی سہولتوں کا اعلان کیا ۔تفصیلات کے مطابق ترک ہوائی فرم استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے کے بیرون ملک پروازوں کے ٹرمینل میں بنائے گئے خصوصی چیک ان کاؤنٹر پر نابینا مسافروں کیلئے بریلی حروف تہجی کے ساتھ بورڈنگ کارڈ ز جاری کئے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ بریلی حروف تہجی کے حامل بورڈنگ کارڈز سے نابینا مسافروں کو سفر کرنے میں آسانی ملے گی۔