بر طانیہ میں آباد پاکستانی اور کشمیر ی پاکستان اور کشمیر کی تر قی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اسلام آباد (22اگست2017)مینجنگ ڈا ئر یکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤ نڈیشن حبیب الر حمن گیلا نی سے بر طانیہ سے آنے والے اعلیٰ سطحی وفد نے خصو صی ملا قات کی ۔ وفد میں اینڈریو گیانے ، ایم پی بر ائے ڈینٹن اینڈ ریڈش ، یوکے، واجد خان ممبر پارلیمنٹ، عاصم رشید کونسلر روچ ڈیل اور راجہ نجا بت حسین چیئر مین جموں و کشمیر سیلف ڈیٹر منیشن مووومنٹ شامل تھے۔ او پی ایف کے ایم ڈی نے وفد کو اوورسیز پاکستانیوں کی فلا ح و بہبود کے لیے سو شل ویلفیئر تعلیم ، ہاؤسنگ اور آ ن لائن کمپلینٹ سسٹم سے متعلق اقد امات سے روشنا س کیا۔ وفد نے خاص طور پر بتا یا کہ بر طانیہ میں آباد پاکستانی اور کشمیر ی جس طر ح بر طا نو ی معا شرے کی ترقی اور فلا ح و بہبود کے لیے میڈیسن ، قا نو ن اور اکا ؤ نٹنسی وغیرہ کے شعبوں میں مصروف عمل ہیں اسی طرح و ہ مسئلہ کشمیر کو بھی بین الا قوامی سطح پر اُجا گر کر رہے ہیں ۔ 



یہ طبقہ پاکستان اور کشمیر کی تر قی میں بھی فعا ل کردارادا کر تا ہے۔ یہ لو گ یہاں سر مایہ کاری کرنے کے لیے بھی تیا ر ہیں ۔ عاصم رشید نے تجو یز دی کہ پاکستا ن اور کشمیر سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے بر طا نوی نو جو انوں کو پاکستان اور کشمیر کے دوروں کی دعو ت دی جا نی چاہیے ۔

حبیب الر حمن گیلا نی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپی ایف اس معا ملے میں ہر طرح کا تعاون فر اہم کرے گا ۔ او پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل ساجد قا ضی نے اس مو قع پر کہا کہ او پی ایف بحیثیت ادارہ بیرون ملک آباد پاکستانیوں کے تجر بات سے ہر ممکنہ فائدہ اُٹھانے کے لیے مختلف پر وگرام تر تیب دے رہا ہے۔