این ٹی ایس میں پرچے آؤٹ، چیئرمین نیب نے انکوائری کا حکم دیدیا

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اسلام آباد۔این ٹی ایس میں مبینہ بدعنوانی اور پرچہ آوٹ کر نے کا معاملہ، چیئرمین نیب نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ کسی کی بھی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔چئیرمین نیب نے کہا کہ این ٹی ایس کیخلاف متعدد شکایات آئی ہیں، جنہیں یکجا کر کے انکوائری کی جائے، پرچے آؤٹ ہونے سے طلبا و طالبات کی حق تلفی ہوئی۔ جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد این ٹی ایس دوبارہ پرچہ لینے کی مجاز تھی یا نہیں، نیب طلبہ کے مفادات کا ہرصورت تحفظ کرے گی۔