ایسی مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہے کہ کسی لیجنڈ نے اپنے آپ کو خود لیجنڈ قرار دیا ہو

Founder Editor Tazeen Akhtar..

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد صدیقی کے پی ٹی وی دورے پر اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب چیئرمین عطاء الحق قاسمی نے ایک کتاب ان کو پیش کر دی جو خود چیئرمین کے اوپر تھی اور اس کا عنوان تھا "Living Legend,,,,Ata-ul-Haq Qasmi" عظیم داستان، عطاء الحق قاسمی۔

یہ کتاب عطاء الحق قاسمی کی مختلف موقعوں پر لی گئی تصاویر پر مبنی ہے۔ وزارت اطلاعات کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی وی انتظامیہ کے معاملات درست کرنے کیلئے وہاں پہنچے تھے مگر چیئرمین نے خود ستائشی پر مبنی کتاب سامنے رکھ دی۔ ایسی مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہے کہ کسی لیجنڈ نے اپنے آپ کو خود لیجنڈ قرار دیا ہو۔